بلوچستان کا مسئلہ وہیں کے سردار اور ایلیٹ طبقہ ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

سردار کہتے ہیں ہمیں حصہ نہیں دو گے تو دہشت گردی کروائیں گے، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری

راولپنڈی:

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ آج ہمیں بلوچستان کے بنیادی مسئلے پر پہنچنا ہے، صوبے کا مسئلہ وہیں کے سردار اور ایلیٹ طبقہ ہے، جو کہتے ہیں کہ غریب کا بچہ تعلیم حاصل نہ کر سکے، ان کو لیویز فورس کی تنخواہیں چاہئیں اور اپنے ذاتی گھروں کی چوکیداری کے لیے بھی لیویز فورس چاہیے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران بلوچستان کے مسئلے کی نشاندہی کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گروں کا ایک قبیلہ ہے جس میں اسٹیٹس کو ہے اور اسٹیٹس کو یہ ہے کہ غریب کا بچہ پڑھے نہیں اور ہمیشہ ان کا غلام رہے۔ کیا حقوق کی بات کرنے والے اپنے فرائض سے بھی آگاہ ہیں؟

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ یہ کاروبار کے نام پر منشیات اور ڈیزل اسمگلنگ کرتے ہیں، سردار چاہتے ہیں 1000 ارب کے بجٹ میں حصہ ملے لیکن نہیں دیں گے، سردار کہتے ہیں ہمیں حصہ نہیں دو گے تو دہشت گردی کروائیں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان میں آئین و قانون سب کے لیے یکساں ہے، آئین و قانون کے مطابق سب معاملات کو دیکھنا ہوگا۔

متعلقہ

Load Next Story