پاکستان کی آزادی لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں، ہجرتوں اور لازوال عزم کی روشن داستان
پاکستان کی آزادی لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں، ہجرتوں اور لازوال عزم کی روشن داستان ہے۔
تحریکِ پاکستان کی تاریخ اُن بہادر مسلمانوں کی داستان ہے، جنہوں نے اس وطن عزیز کی آزادی کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر دیا۔
قیام پاکستان کے عینی شاہد بزرگ شہری نے بتایا کہ برصغیرمیں مسلمان اپنے دین، تہذیب اوراسلامی تشخص کے مطابق آزادانہ زندگی گزارنے سے محروم تھے۔ مسلمان قائدِاعظمؒ کے جلسوں میں بے مثال جوش اورولولے کے ساتھ شریک ہوتے تھے۔
بزرگ شہری نے بتایا کہ بابائے قوم قائدِاعظمؒ نے ہمیشہ اصول، دیانت اور حق کی سیاست سے قوم کا اعتماد جیتا۔ قائداعظم نے اپنے غیرمتزلزل عزم اوراعلیٰ بصیرت سے مسلمانوں کو شعوراوراعتماد دیا۔
ارض پاک کے لیے دی گئی یہ لازوال قربانیاں قوم سے تقاضا کرتی ہیں کہ وہ پاکستان کی ترقی، استحکام اورخوشحالی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔