اسپیشل انویسٹی گیشن فیسلٹی کونسل (ایس آئی ایف سی) کی سہولت کاری سے چیلنج اسپیشل اکنامک زون لاہور سے صنعتی ترقی کا نیا مرحلہ شروع ہوا ہے۔
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے پاکستان میں سرمایہ کاری، صنعتی ترقی اور برآمدی منصوبوں کو نئی سمت مل رہی ہے۔
اسپیشل انویسٹی گیشن فیسلٹی کونسل کی معاونت سے چیلنج اسپیشل اکنامک زون (SEZ) لاہور کے پہلے مرحلے کے لیے فنانسنگ معاہدوں پر دستخط کر دیے گئے۔ وزیراعظم آفس اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں چیلنج SEZ لاہور فناسنگ کے پہلے مرحلے کی تکمیل کا اعلان کیا گیا۔
چیلنج فیشن (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے تحت تیار ہونے والا منصوبہ اب بڑے پیمانے پر صنعتی ترقی کے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ ایس آئی ایف سی نے حکومتی اداروں، سرمایہ کاروں اور مالیاتی شراکت داروں کے درمیان رابطہ کاری کو مؤثر بنایا ہے۔
99.45 ایکڑ پر محیط چیلنج SEZ لاہور برآمدی مینوفیکچرنگ، ٹیکسٹائل صنعت اور صنعتی ویلیو چین کے فروغ کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔ یہ منصوبہ روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے، ٹیکنالوجی منتقلی اور پاکستان کی پیداواری صلاحیت بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔
فنانسنگ معاہدوں کی تکمیل پاکستان کے صنعتی منصوبوں پر بینکاری شعبے اور سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔
پاک چین اقتصادی تعاون کے فروغ کے ساتھ چیلنج SEZ لاہور پاکستان میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔ ایس آئی ایف سی کی مؤثر حکمت عملی سے اسٹریٹجک منصوبوں کی تکمیل، صنعتی ترقی اور سازگار کاروباری ماحول کو فروغ مل رہا ہے۔