مصر، قطر سمیت ترکیہ کی غزہ جنگ بندی کیخلاف ورزی پر اسرائیل کی شدید مذمت

مسلسل خلاف ورزیاں جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر عمل درآمد کی کوششوں کو نقصان پہنچاتی ہیں

ترکیہ کی وزارت خارجہ نے مصر اور قطر کے ساتھ ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ غزہ میں طبی تنصیبات پر اسرائیلی حملے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں .

میڈیا رپورٹس کے مطابق تینوں ممالک نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ جنگ بندی کی اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرے اور مزید شہری ہلاکتوں کو روکنے کے لیے جنگ بندی کے معاہدے کو برقرار رکھے۔

ترکیہ، مصر اور قطر نے غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیل پر صحت کی سہولیات کو نشانہ بنانے اور شہریوں کی ہلاکتوں کا الزام عائد کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی بھی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔

تینوں ثالثی کرنے والے ممالک کی طرف سے جاری ایک مشترکہ بیان میں ترک وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ حملے بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی انسانی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں، وزارت نے کہا کہ مسلسل خلاف ورزیاں جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر عمل درآمد کی کوششوں کو نقصان پہنچاتی ہیں۔

Load Next Story