جاپانی وزیر اعظم کاکروچ کے مرنے پر اداس ہو گئیں
جاپان کی وزیراعظم سانائے تاکائچی نے اپنی سرکاری رہائش گاہ میں نظر آنے والے کاکروچ سے متعلق دلچسپ واقعہ شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اسے ختم کیے جانے کے بعد انہیں کچھ اداسی اور تنہائی محسوس ہوئی۔
جاپانی وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ کے بارے میں طویل عرصے سے یہ افواہیں گردش کرتی رہی ہیں کہ وہاں بھوت موجود ہیں جس کی وجہ 1900 کی دہائی میں وہاں پیش آنے والے پُرتشدد واقعات کو قرار دیا جاتا ہے۔
جاپانی وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنی سرکاری رہائش گاہ اور وہاں سے کام کرنے سے متعلق تفصیلی پوسٹس شیئر کیں جن میں انہوں نے ایک سوال کا مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اب تک وہاں کوئی بھوت نظر نہیں آیا البتہ کاکروچ ضرور دکھائی دیا ہے۔
公邸について書きましたので、よく頂くご質問についても、お答えします。
— 高市早苗 (@takaichi_sanae) August 22, 2026
「公邸にはオバケが出るそうですが、もう会いましたか?」
私は、オバケに会ったことは無いのですが、先日までは、ゴキブリに会って叫び声を上げていました。…
سانائے تاکائچی کے مطابق ایک مرتبہ سرکاری رہائش گاہ میں کاکروچ دیکھ کر ان کی چیخ نکل گئی تھی لیکن وہ اسے خود مار نہیں سکیں کیونکہ ان کے ذہن میں دوبارہ جنم لینے کا خیال آگیا تھا۔
وزیراعظم نے بتایا کہ انہوں نے امید کی تھی کہ کاکروچ خود ہی وہاں سے چلا جائے گا لیکن جب انہوں نے اپنے معاونین کو اس بارے میں بتایا تو عملے نے اسے غیر صحت بخش قرار دیتے ہوئے کیڑے مار دوا کا انتظام کر دیا اور اس کے بعد انہیں رہائش گاہ میں دوبارہ کوئی کاکروچ نظر نہیں آیا۔
ان کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات پر سکون تو ملا لیکن ساتھ ہی کچھ اداسی اور تنہائی بھی محسوس ہوئی۔