کراچی؛ جماعت اسلامی کے دھرنے کی جگہ پر کوئی توڑ پھوڑ نہیں ہوئی، صفائی کے بعد انتظامیہ کے حوالے
35 روز تک دھرنا جاری رہا، تاہم دھرنا گاہ کی املاک کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا گیا، ترجمان جماعت اسلامی کراچی
کراچی:
جماعت اسلامی کراچی نے پیٹرولیم لیوی کے خلاف 35 روزہ دھرنا ختم کردیا، دھرنا گاہ کو مکمل صاف کرکے انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا۔
ترجمان جماعت اسلامی کراچی کے مطابق دھرنا ختم ہونے کے بعد دھرنا گاہ میں کسی قسم کی توڑ پھوڑ یا نقصان نہیں ہوا، جبکہ تمام اشیا اپنی جگہ موجود ہیں۔
ترجمان جماعت اسلامی کراچی کے مطابق 35 روز تک دھرنا جاری رہا، تاہم دھرنا گاہ کی املاک کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا گیا۔ پُرامن احتجاج کے بعد دھرنا گاہ کو ذمہ داری کے ساتھ انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا۔