جماعت اسلامی کا کراچی میں دھرنا ختم، کارکنان آج اسلام آباد روانہ ہوں گے

ایوان صدر روڈ کو صبح تک ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا، ٹریفک پولیس


محمد شاہ میر خان September 19, 2026

کراچی:

کراچی میں جماعت اسلامی نے پریس کلب چوک کے قریب جاری دھرنا ختم کردیا جس کے بعد دھرنے کے مقام سے اسٹیج، ساونڈ سسٹم اور کرسیاں بھی ہٹا دی گئیں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق جماعت اسلامی کے کارکنان کل صبح 10 بجے سپر مارچ میں شرکت کے لیے ٹرین کے ذریعے اسلام آباد روانہ ہوں گے۔

دھرنے کے باعث گورنر ہاؤس کے اطراف پیٹرولیم لیوی کے خلاف لگائے گئے بینرز بھی ہٹا دیے گئے ہیں جبکہ دھرنا ختم ہونے کے بعد سڑکوں کی بحالی کا عمل جاری ہے۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ایوان صدر روڈ کو صبح تک ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔