سہیل آفریدی بزدل اور سیاسی طور پر نااہل ثابت ہوچکے ہیں، وزیر اطلاعات عطا تارڑ
وزیراطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے سہیل آفریدی کو نااہل اور بزدل قرار دے دیا۔
اسلام آباد میں وزیراعظم کے کوارڈینیٹر اختیار ولی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ تحریک انصاف کا لانگ مارچ کھودا پہاڑ نکلا چوہا کی طرح ثابت ہوا۔
انہوں نے کہا کہ سہیل خان آفریدی تحریک انصاف میں اپنی ساکھ کھو چکے ہیں وہ پہلے انتظامی طور پر تو فارغ تھے ہی اب ن کی بزدلی اور سیاسی نااہلی بھی ثابت ہو چکی ہے۔
وزیراطلاعات ونشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ سہیل آفریدی کے پلے اب کچھ نہیں رہا، یہ اپنی سیاسی ساکھ مکمل طور پر کھو چکے ہیں، ان کی اتنی سیاسی کمزوری کبھی بھی دیکھنے میں نہیں آئی۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ تحریک انصاف کا دہشت گردوں کے ساتھ گٹھ جوڑ ہے اس لیے وہ دہشت گردوں کی مذمت کرنے سے گریز کرتے ہیں۔
وزیراعظم کے کوارڈینیٹر اختیار ولی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو اگر راہ فرار اختیار کرنا تھی تو پھر لانگ مارچ کے اعلانات کیوں کیے اور ورکرز سے جھوٹ کیوں بولا؟۔