لاہور: پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، پاک پتن  سے را کا خطرناک دہشت گرد گرفتار

پنجاب میں سی ٹی ڈی نے 98 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے جس کے دوران 13دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے

پنجاب میں سی ٹی ڈی نے 98 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے جس کے دوران 13دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔

ترجمان نے کہا کہ  پاک پتن  سے را کا خطرناک دہشت گرد واجد  گرفتار  کیا گیا، دہشت گردوں کی شناخت عثمان ۔نعیم ۔عبدالمنان ۔واجد ۔اسامہ ۔عثمان۔حسن ۔بابر   کے نام سے ہوئی ، دہشت گردوں  کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد،ہینڈ گرنیڈ 1، ائی ای ڈی بم 3. ڈیٹونیٹرز12 اور فیوز وائر 35 فٹ برآمد ہوئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے کہا کہ گرفتار دہشت گردوں کے خلاف 13 مقدمات درج کر لیے گئے، پنجاب بھر میں رواں ہفتے  کے دوران  1595 کومبنگ آپریشنز کے دوران 52 مشتبہ افراد گرفتار کرلیے گئے، کومبنگ آپریشنز میں 55416  افراد کو چیک کیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف کے تحت کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
​

Load Next Story