پی آئی اے کا کراچی میں بھی فضائی میزبانوں کی بھرتیوں کا اعلان

20 سے 28 سال کے بیچلر ڈگری کے حامل نوجوان اپنی درخواستیں پی آئی اے کو آن لائن 7 اکتوبر تک ارسال کرسکتے ہیں

لاہور اور اسلام آباد کے بعد پی آئی اے نے کراچی بیس کے لیے بھی فضائی میزبانوں کی بھرتیوں کا اعلان کردیا۔

پی آئی اے نے 20 سے 28 سال کے نوجوانوں سے فضائی میزبان کی آسامی پر درخواست طلب کرلی، امیدوار اپنی درخواستیں پی آئی اے کو آن لائن بھیج سکتے ہیں۔

پی آئی اے کو آن لائن درخواستیں 7 اکتوبر تک ارسال کی جاسکتی ہیں، فضائی میزبان کے لیے کم سے کم تعلیمی قابلیت بیچلر ڈگری رکھی گئی ہے۔

پی آئی اے نے اس سے قبل لاہور اور اسلام آباد بیس کے لیے فضائی میزبانوں کی بھرتیوں کا عمل شروع کیا تھا۔

Load Next Story