اسلام آباد:
ایوان صدر میں اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہونے کا امکان ہے جس وزیراعظم صدر مملکت سے ملاقات کریں گے اور کے پی کے حوالے سے فیصلے کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم خیبرپختونخوا میں دہشت گردی سمیت بدامنی سے متعلق صدر کو آگاہ کریں گے۔
وزیراعظم اور صدر مملکت خیبرپختونخوا کی صورتحال پر مشاورت کریں گے، وزیراعظم اور صدر مملکت کی ملاقات میں اہم فیصلوں کا امکان ہے۔
وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی ملاقات، اہم مشاورت
قبل ازیں وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر اہم مشاورت ہوئی، وزیراعظم کو تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔