کوئٹہ:
بی ایس ڈی آئی کے تحت بلوچستان بھر میں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہیں۔
بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو میں صوبے بھر کے لیے مجموعی56 ارب روپے کی لاگت کے4 ہزار63 ترقیاتی منصوبے شامل ہیں۔ بی ایس ڈی آئی کا مقصد بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی ضروریات پوری کرنا اور عوام کا معیارِ زندگی بہتر بنانا ہے۔
بی ایس ڈی آئی کے تحت تعلیم، صحت، زراعت، سڑکوں اور بنیادی انفرا اسٹرکچر کے متعدد منصوبوں پر کام مکمل کیا جا چکا ہے۔ صوبے کے مختلف اضلاع میں تعلیمی اداروں کی تعمیر، بحالی اور تزئین و آرائش کے کئی منصوبوں پر بھی کام مکمل ہو چکا ہے۔
بلوچستان میں سالانہ 8ہزار سے زائد نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور تربیت فراہم کرنے کے لیے آئی ٹی حب قائم کئے گئے ہیں۔ بلوچستان کے شہریوں نے بی ایس ڈی آئی منصوبے کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کو احسن اقدام قرار دیا ہے۔