پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان چوتھے جائزہ مذاکرات کا اختتامی اجلاس منعقد

اجلاس کیو بلاک، پاک سیکریٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا

اسلام آباد:

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی کے چوتھے جائزے اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی کے تیسرے جائزے کے حوالے سے مذاکرات کا اختتامی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

وزارت خزانہ کے مطابق اجلاس کی صدارت آئی ایم ایف مشن چیف ایوا پیٹرووا اور وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کی۔ اجلاس کیو بلاک، پاک سیکریٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں سیکریٹری خزانہ امداد اللہ بوسال اور آئی ایم ایف کے ریزیڈنٹ نمائندے ماہر بنجی بھی شریک ہوئے۔

وزارت خزانہ کے مطابق اجلاس میں دونوں جائزوں سے متعلق بات چیت کے اختتام اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Load Next Story