بالی ووڈ کے معروف اداکار اور فلمساز نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نانا پاٹیکر جمعرات کو گوا میں اپنی رہائش گاہ پر دل کا دورہ پڑنے کے باعث بے ہوش ہوئے، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق ڈاکٹروں نے تقریباً 45 منٹ تک انہیں بچانے کی کوشش کی، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور صبح 5 بج کر 20 منٹ پر ان کی موت کی تصدیق کر دی گئی۔
واضح رہے کہ نانا پاٹیکر نے 1978 میں فلم ’گمن‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور کئی سالوں تک بھارتی فلم انڈسٹری سے وابستہ رہے۔
انہوں نے ’کرانتی ویر‘، ’پرندہ‘، ’ویلکم‘ اور ’اب تک چھپن‘ سمیت متعدد کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
انہیں تین نیشنل فلم ایوارڈز اور 2013 میں پدم شری اعزاز سے بھی نوازا گیا تھا۔
ان کے انتقال پر بھارتی فلمی شخصیات اور سیاسی رہنما افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔