خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی گرفتار
فوٹو: فائل
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ ہوتے ہی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو گرفتار کر لیا گیا۔
صوبائی صدر جنید اکبر نے سوشل میڈیا پر تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور جنید اکبر کو گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے ملاقاتوں پر پابندی کر دی گئی تھی۔
وزیراعلیٰ ہاؤس میں کسی کو بھی اجازت نہیں تھی جبکہ وزیراعلیٰ ہاؤس کا اسٹاف بھی محدود کر دیا گیا۔
دوسری جانب، سینیئر بیوروکریٹ، ڈاکٹر فخر عالم چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا تعینات کر دیے گئے۔
واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کی منظوری اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے سمری پر دستخط کیے جانے کے بعد خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ کر دیا گیا۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں سلامتی کی صورتحال کے حوالے سے وزیراعظم کی ایڈوائس پر آئینِ پاکستان کے آرٹیکلز 232 اور 234 کے تحت دستخط کیے۔