میر رضا کیس کی انکوائری رپورٹ سے متعلق اہم پیشرفت
(فوٹو: اے آئی جنریٹڈ)
جوڈیشل کمیشن نے میر رضا کیس کی انکوائری رپورٹ تیار کرلی ہے۔
ذرائع کے مطبق جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کل صبح 10 بجے سندھ حکومت کے حوالے کی جائے گی۔
کمیشن نے سیکریٹری داخلہ کو کل طلب کرلیا، رجسٹرار جوڈیشل کمیشن رپورٹ سیکریٹری داخلہ کے حوالے کریں گے۔
واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن کی جانب سے کارروائی مکمل ہونے کے بعد معلومات فراہم کرنے پر ایک لاکھ روپے انعام کی پیشکش واپس لے لی تھی۔
کارروائی کے دوران میر حسین علی خان، مریم حسین اور جبران ناصر ایڈووکیٹ کمیشن میں موجود رہے، جبکہ ایڈیشنل سیکریٹری جاوید احمد ابڑو، سی پی ایل سی کے گواہ کاشف افتخار، طٰہٰ پراچہ اور تفتیشی افسر ڈی ایس پی سراج لاشاری بھی کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔
کاشف افتخار اور ڈی ایس پی سراج لاشاری کے بیانات قلمبند کیے گئے۔ کے الیکٹرک کی نمائندہ رابعہ، مینجنگ ڈائریکٹر کے الیکٹرک سید محمد طلحہ کی جانب سے کمیشن کے سامنے پیش ہوئیں اور ایک سیل شدہ لفافہ جمع کرایا، جسے ریکارڈ کا حصہ بنا لیا گیا۔