(بات کچھ اِدھر اُدھر کی) – ٹو ان ون- فرائی مچھلی/ تکہ مچھلی

مجھے معلوم ہے کہ مچھلی کھانے کے بے انتہا فوائد ہیں لیکن اس کے باوجود مجھے مچھلی پسند نہیں بلکہ شادی سے پہلے مچھلی کی خوشبو بھی پسند نہ تھی۔ لیکن شادی کے بعد جب پتہ چلا کہ میرے شریک سفر کو مچھلی کھانے کا بہت شوق ہے اور وہ صرف میری خاطر گھر میں اس شوق و پسند سے دستبردار ہوگئے ہیں اور پسندیدہ ڈشز پکواتے ہوئے مچھلی کا تذکرہ میری خاطر نہیں کرتے تو مجھے افسوس ہوا۔

لہذا میں نے مختلف قسم کی ڈشز جو مچھلی سے تیار ہوتی ہیں یا مختلف طریقوں سے مچھلی پکانا مثلا مچھلی پلاؤ، سالن والی مچھلی، تلی ہوئی مچھلی، مچھلی کے کباب بنانے سیکھے۔اب تو مچھلی کی خوشبو بھی ناگوار نہیں گزرتی، مزے سے پکا کر انہیں کھلاتی ہوں۔ تو دیکھا آپ نے محبت کا کمال،اب تو ان کی پسند میری پسند ہے۔ چلیں مچھلی فرائی کرتے ہیں، آپ کو پسند آئے گی۔

آئیے کچن میں دیکھتے ہیں، سارا سامان موجود ہے۔ مچھلی کے وزن کے حساب سے اجزا میں تبدیلی کرسکتی ہیں۔

اجزا؛

ترکیب؛

تصویر؛ سیما سراج

تصویر؛ سیما سراج

تصویر؛ سیما سراج

میرا بیٹا مچھلی کھانے میں نخرے بہت کرتا ہے، اس کو کانٹا چبھ جائے گا۔ کسی بہانے سے دسترخوان سے اٹھ نہ جائے اس لیے اس کے لیے بن کباب بنائے ہیں۔ دیکھیں نا خاتون خانہ کو دسترخوان پر سب کی پسند کا خیال رکھنا پڑتا ہے۔ کیا خیال ہے؟

نوٹ: روزنامہ ایکسپریس  اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

اگر آپ بھی ہمیں کھانے کی ترکیب بھیجنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنی تحریر، تصویر،   مکمل نام، فون نمبر ، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اوراپنے مختصر مگر جامع تعارف  کے ساتھ  blog@express.com.pk  پر ای میل کریں۔  ترکیب کے ساتھ ڈش کی اصلی تصاویر بھیجنا ضروری ہے۔