زرمبادلہ کے ذخائر میں 16 کروڑ 29 لاکھ ڈالر کمی

بزنس رپورٹر  جمعـء 12 ستمبر 2014
5 ستمبر کو ختم ہفتے کے دوران مجموعی ذخائر 13 ارب 41 کروڑ 48 لاکھ ڈالر رہ گئے۔   فوٹو: اے ایف پی/فائل

5 ستمبر کو ختم ہفتے کے دوران مجموعی ذخائر 13 ارب 41 کروڑ 48 لاکھ ڈالر رہ گئے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

کراچی: ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 16 کروڑ 29 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر کی سطح 13 ارب 57 کروڑ 77 لاکھ ڈالر کی سطح سے گر کر 13 ارب 41 کروڑ 48 لاکھ ڈالر پر پہنچ گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 5 ستمبر کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران کمرشل بینکوں کے ذخائر 13 کروڑ 77 لاکھ ڈالر کی کمی سے 4 ارب 85 کروڑ 91 لاکھ ڈالر سے گھٹ کر 4 ارب 72 کروڑ 14 لاکھ ڈالر اور مرکزی بینکوں کے ذخائر کی سطح 2 کروڑ 52 لاکھ ڈالر کی کمی سے 8 ارب 71 کروڑ 86 لاکھ ڈالر سے گھٹ کر 8 ارب 69 کروڑ 34 لاکھ ڈالر رہ گئی، اس دوران مرکزی بینک نے بیرونی ادائیگیوں کے لیے 6 کروڑ 10 لاکھ ڈالر خرچ کیے جبکہ کسی قسم کے قابل ذکر انفلوز نہیں دیکھے گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔