جاپان میں بیت الخلا سیاحوں کی توجہ کا مرکز کیوں بن رہے ہیں

کانٹیکٹ لیس ٹوائلٹس میں دروازے سے لیکر نل کھولنے تک ہر کام صرف وائس کمانڈ کے ذریعے ہوتا ہے


ویب ڈیسک May 10, 2024
فوٹو: انٹرنیٹ

عوامی بیت الخلا سے لوگ عموماً بچنے کی کوشش کرتے ہیں کیونکہ وہاں صفائی کا معیار اطمینان بخش نہیں ہوتا لیکن جاپان میں ایسے پبلک ٹوائلٹس تیار کیے گئے ہیں جو سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

جاپان میں ہر چیز کی طرح بیت الخلا بھی ہائی ٹیک بنائے گئے ہیں جس میں ہاتھوں کے استعمال کی ضرورت کو کم سے کم رکھا گیا ہے تاکہ جراثیم لگنے کے خطرات سے بچا جاسکے۔

ٹوکیو شہر میں موجود یہ ٹوائلٹ 'کانٹیکٹ لیس' ہیں جس میں دروازے سے لیکر نل کھولنے تک ہر کام صرف وائس کمانڈ کی مدد سے کیا جاتا ہے، بیت الخلا کے سامنے آکر آپ کہیں کہ 'اوپن ڈور' تو دروازہ کھل جائے گا۔

ان ٹوائلٹس میں آپ اپنی مرضی کے میوزک سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں جبکہ جسمانی معذوری کا شکار افراد بھی ان واش رومز کو آسانی سے استعمال کرسکتے ہیں۔

ڈیلی اسٹار ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق جدید ہائی ٹیک بیت الخلاء سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کر رہے ہیں اور ان کے لیے دلچسپ طریقے سے گائیڈڈ ٹور ترتیب دیے جا رہے ہیں جو سیاحوں میں بہت مقبول ہو رہے ہیں۔

نپون فاونڈیشن نے یہ منصوبہ 2020 میں شروع کیا تھا جس کا مقصد ہر ایک کی بیت الخلا تک رسائی کو آسان بنانا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے