پی سی بی غیر ملکی کیوریٹر کی خدمات حاصل کرنے کا خواہاں

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 10 مئ 2024
پی سی بی نے چیف کیوریٹر کی تلاش کیلیے اشتہار بھی جاری کردیا تھا، ذرائع (فوٹو: پی سی بی)

پی سی بی نے چیف کیوریٹر کی تلاش کیلیے اشتہار بھی جاری کردیا تھا، ذرائع (فوٹو: پی سی بی)

لاہور: پی سی بی غیرملکی کیوریٹر کی خدمات حاصل کرنے کا خواہاں ہے۔

چند روز قبل آئی سی سی کے چیف کیوریٹر اینڈی ایٹکنسن نے پاکستان میں آئندہ برس شیڈول چیمپئنز ٹرافی کیلیے مجوزہ وینیوز کا دورہ کرتے ہوئے ضروری ہدایات جاری کی تھیں، غیر ملکی کیوریٹر ان کی روشنی میں پچز کی عالمی معیار کے مطابق تیاری کروائے گا، مقامی کیوریٹر ان کے تحت کام کرنے کے ساتھ ٹریننگ بھی حاصل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پچز کی حالت سدھارنے کیلیے غیر ملکی کیوریٹر کی خدمات لینے پرغور

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے چیف کیوریٹر کی تلاش کیلیے اشتہار بھی جاری کردیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔