پچز کی حالت سدھارنے کیلیے غیر ملکی کیوریٹر کی خدمات لینے پرغور

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 3 فروری 2023
پچز کی حالت سدھارنے کیلیے غیر ملکی کیوریٹر کی خدمات لینے پرغور
فوٹو : فائل

پچز کی حالت سدھارنے کیلیے غیر ملکی کیوریٹر کی خدمات لینے پرغور فوٹو : فائل

 لاہور:  پاکستان میں پچز کی حالت سدھارنے کیلیے غیر ملکی کیوریٹر کی خدمات لی جائیں گی۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے معیاری پچز تیار کرنے میں مشکلات کا جائزہ لینے کیلیے ساتھی رکن شکیل شیخ اور کیوریٹر آغا زاہد سمیت ایک کمیٹی تشکیل دی تھی جس کی تجاویز موصول ہوگئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پچز کی تیاری کیلیے غیر ملکی کیوریٹر کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی معاونت کرنے والے مقامی کیوریٹرز تربیت بھی حاصل کرینگے، اس ضمن میں کوئی فیصلہ جلد متوقع ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔