رو کیوں رہی ہو؟ عاطف نے گنگنا کر روتی ہوئی خاتون مداح کو چپ کروا دیا

عاطف اسلم کے خوبصورت انداز نے مداحوں کے دل جیت لیے


ویب ڈیسک December 13, 2024
مجھے سمجھ نہیں آتا کہ اتنی نعمتوں کا رب سے شکرکیسے کروں، عاطف اسلم

پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے کنسرٹ میں خاتون مداح کی آنکھوں میں آنسو دیکھ کر اسے چپ کروانے کیلئے خوبصورت انداز میں گنگنا کر مداحوں کے دل جیت لیے۔

عاطف اسلم کے ایک حالیہ کنسرٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس میں گلوکار کس طرح ایک خاتون مداح کو رونے سے منع کر رہے ہیں۔

کنسرٹ گنگناتے ہوئے عاطف اسلم مداحوں کے قریب آئے اور دیکھا کہ ایک لڑکی انہیں دیکھتے ہوئے رو رہی ہے جس پر گلوکار نے لڑکی سے سوال کیا کہ ’رو کیوں رہی ہو؟ رونا بند کرو مسکراؤ‘۔

یہ جملے کہتے ہوئے گلوکار نے اپنے مشہور گانا ’کچھ اس طرح‘ گنگنایا اور لڑکی طرف بڑھتے ہوئے کہا ’جائز نہیں لگتا مجھے غم سے تیرا رشتہ، سُن میری گزارش اسے چہرے سے ہٹا دے‘۔

عاطف کے اس خوبصورت اور جذبات سے بھرے انداز کو دیکھ کر مداح ان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر صارفین اور گلوکار کے مداحوں کی جانب سے انہیں بےحد سراہا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں