لوگ سیلاب میں ڈوب کر جاں بحق ہورہے ہیں اور عمران خان جشن منارہے ہیں شہبازشریف
قدرت نے عمران خان اور طاہرالقادری کو دھرنےسے جان چھڑانے کا موقع دیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب
عمران خان سے انسانیت کے ناطے اپیل کرتے ہیں کہ اپنے جشن کا فیصلہ واپس لیں، شہباز شریف. فوٹو:فائل
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہےکہ لوگ سیلاب میں ڈوب کر جاں بحق ہورہے ہیں جب کہ عمران خان اسلام آباد میں جشن منارہے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نےکہا کہ ملک میں بدترین سیلاب کی صورتحال ہے اور لوگ اس میں ڈوب کرمررہے ہیں جبکہ عمران خان جشن منارہے ہیں،عمران خان بتائیں کیا وہ عوام کے ڈوبنے کا جشن منارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے انسانیت کے ناطے اپیل کرتے ہیں کہ اپنے جشن کا فیصلہ واپس لیں کیونکہ سیاست اپنی جگہ مگر ہم پر پاکستان کی بھی کوئی ذمہ داری ہے۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ قدرت نے عمران خان اور طاہرالقادری کو دھرنےسے جان چھڑانے کا موقع دیا ہے اب دونوں اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور فوری دھرنے ختم کردیں۔