حکومت سے مذاکرات کا مرحلہ مکمل ہوچکا اب کسی نشست کی ضرورت نہیں شاہ محمود قریشی

اگر سابق صدر پرویز مشرف سے ملاقات ثابت ہوگئی تو سیاست چھوڑ دوں گا، رہنما تحریک انصاف


ویب ڈیسک September 12, 2014
عمران خان دھرنے کے بعد کراچی اور اندرون سندھ کے دورے کریں گے، شاہ محمود قریشی، فوٹو:فائل

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت سے مذاکرات کا مرحلہ مکمل ہوچکا اب مزید کسی نشست کی ضرورت نہیں ہے۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت ایک طرف مذاکرات تو دوسری طرف کارکنان کی گرفتاریاں کررہی ہے جبکہ حکومت سے مذاکرات کا مرحلہ بھی مکمل ہوچکا ہے اب مزید کسی نشست کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے سے نئی سیاست اورامید کا دیا جلنے والا ہے جبکہ عمران خان دھرنے کے بعد کراچی اور اندرون سندھ کے دورے کریں گے۔

شاہ محمود قریشی کاکہنا تھا کہ مفتی نعیم کے داماد اور علامہ عباس کمیلی کے صاحبزاے کو قتل کردیا گیا جس پر تعزیت کے لیے آیا ہوں، ہمیں کراچی کے حالات پر تشویش ہے،ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگر سابق صدر پرویز مشرف سے ملاقات ثابت ہوگئی تو سیاست چھوڑ دوں گا۔

مقبول خبریں