ہماری فوج دہشت گردوں کیخلاف لڑ رہی ہے اور کچھ لوگ اپنا بیانیہ بنانے میں پڑے ہیں، طاہر اشرفی

پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور منایا جائیگا۔ ہماری تمام تنظیمیں اس پر متفق ہیں


ویب ڈیسک February 02, 2026

چیئرمین علما کونسل مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ جس وقت ہماری فوج دہشت گردوں کیخلاف لڑ رہی ہے تو کچھ لوگ اپنا بیانیہ بنانے میں پڑے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہراشرفی نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردی کی سازش کی گئی۔پاک فوج کو خراج تحسین اور سلام پیش کرتے ہیں۔جو لوگ بلوچستان علیحدگی کی بات کرتے وہ ایک یونین کونسل پر قبضہ بھی نہیں کر سکے۔ہمیں نوجوانوں کو پیغام دینا یے کہ وہ دہشتگردوں کے آلہ کارنہ بنیں.

حافظ طاہراشرفی نے مذید کہاکہ اللہ نے قران کریم میں حکم دیا ہےجہاں بھی ایسے دہشتگرد ملیں ملیں ان کو قتل کریں۔ بلوچستان کے اسکول ، اسپتالوں پرحملے کر کے یہ کس کونقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

ان دہشتگردوں کے ساتھ فوج، بلوچستان پولیس، انتظامیہ اور وزیر اعلیٰ نے فرنٹ پر لڑا ہے۔خیبر پختونخوا کی عوام کے لئےلڑنےوالوں کوسلام پیش کرتے ییں ۔یہ فوج کے جوان پورے پاکستان سے خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور منایا جائیگا ۔ہماری تمام تنظیمیں اس پر متفق ہیں۔آج چھ سو دن بعد پچاس زخمی فلسطینی رفا منتقل ہوئے ہیں۔

اسرائیل کی بربریت سب سے سامنے ہے۔اسرائیل جوفلسطین میں کررہا ہے وہی بھارت مقبوضہ کشمیر میں کرنا چاہتا ہے۔پاکستان کی عوام کی ایک ہی منزل ہے فلسطینیوں کوانکا حق ملے اسی طرح مقبوضہ کشمیر میں حق دیاجائےجوفلسطینی واپس غزہ جاناشروع ہوئے ہیں ابھی یہ آغاز ہے۔

پاکستان سمیت اسلامی ممالک نے اسرائیل کی بربریت کی مذمت کی ہے۔جس وقت ہماری فوج دہشت گردوں کیخلاف لڑ رہی تو کچھ لوگ اپنا بیانیہ بنانے میں پڑے ہیں۔بلوچ عوام کو امن محبت اور رواداری کا پیغام دیتے ہیں۔اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس میں غیرت کے نام پر قتل یا نقصان پہنچانے کا شریعت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

اسلام اس طرح کے تمام برے عمال سے بری ہے۔بیوی کو گھورنے کامعاملہ جب اسلامی نظریاتی کونسل کے پاس آئے گا تو دیکھیں گے۔آج اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس میں اس پر ممبران نے دلچسپ بات کی کہ اپنی بیوی کو گھورنا جرم ہے تودوسرے کی بیوی کو گھورنا کیسا ہوگا؟

مقبول خبریں