- بولرز کی خراب فارم نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
- محمد رضوان نے اپنی ’سادہ‘ فلاسفی بیان کردی
- شاہین سے بدتمیزی، افغان شائق کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا
- کامیاب کپتان بننے پر بابراعظم کو چیئرمین کی جانب سے شرٹ کا تحفہ
- بجٹ، بزنس فورم کی لسٹڈ کمپنیوں کیلیے کم ازکم ٹیکس ختم کرنے سمیت مختلف تجاویز
- پاکستان سے توانائی، ڈیجیٹل ٹرانسفرمیشن دیگرشعبوں میں تعاون کرینگے، عالمی بینک
- غیرملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھنے لگا
- 5 سال میں صرف 65 ارب روپے مختص، اعلیٰ تعلیم کا شعبہ شدید مشکلات کا شکار
- 4 سال میں مہنگائی کم، ترقی، سرکاری ذخائربڑھیں گے، آئی ایم ایف
- نااہل حکومتیں پہلے بھی تھیں، آج بھی ہے:فیصل واوڈا
- ایران نے چابہار بندرگاہ کے ایک حصے کا انتظام 10 سال کیلئے بھارت کے حوالے کردیا
- مظفرآباد صورت حال بدستور کشیدہ، فائرنگ سے دو مظاہرین جاں بحق اور متعدد زخمی
- پاکستان اور امریکا کا ٹی ٹی پی اور داعش خراسان سے مشترکہ طور پر نمٹنے کا عزم
- سینٹرل ایشین والی بال لیگ میں پاکستان کی مسلسل تیسری کامیابی
- نئے قرض پروگرام کیلیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات شروع
- آئین معطل یا ختم کرنے والا کوئی بھی شخص سنگین غداری کا مرتکب ہے، عمر ایوب
- آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا
- آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کا نوٹیفکیشن دیکھنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
- خواجہ آصف کا ایوب خان پر آرٹیکل 6 لگانے اور لاش پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ
- سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں کام کرنے والے پاکستانی ڈاکٹروں کیلئے خوشخبری
امریکا کا غزہ کی تعمیر نو کیلئے 20 کروڑ ڈالر سے زائد کی امداد کا اعلان
قاہرہ: امریکا نے اسرائیلی بربریت سے بری طرح تباہ ہونے والے غزہ شہر کی تعمیر نو کے لئے 20 کروڑ ڈالر سے زائد کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔
مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی میزبانی میں غزہ کی تعمیر نو کے حوالے سے ہونے والی کانفرس میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے علاوہ اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری بان کی مون اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کیتھرین ایشٹن سمیت دیگر یورپی اور خلیجی ممالک کے مندوبین نے بھی شرکت کی۔ کانفرنس کے دوران جان کیری نے کہا کہ جیسے جیسے موسم سرما قریب آرہا ہے ہزاروں بے گھر فلسطینیوں کو فوری مدد کی ضرورت ہے جس کے لئے کل یا اگلے ہفتے کا انتظار نہیں کیا جاسکتا بلکہ غزہ کو یہ مدد ابھی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان دیرپا امن معاہدے کے علاوہ مسئلے کے باقی تمام حل عارضی ہوں گے۔
کانفرنس میں فلسطینی صدر نے غزہ کی تباہ کاری کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں حالیہ جنگ سے ہونے والی تباہی سے نمٹنے کے لئے 4 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے غزہ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں اس وقت تک دیرپا امن قائم نہیں ہوسکتا جب تک اسرائیل اور فلسطین کسی مستقل امن معاہدے تک نہیں پہنچتے۔ کانفرنس میں جرمنی نے بھی غزہ کی تعمیر نو کے لئے 6 کروڑ 30 لاکھ ڈالر اور ناروے نے ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔