چینی خاتون بینک میں رکھی کرنسی مشین میں بال پھنسا بیٹھی

نیٹ نیوز  ہفتہ 18 اکتوبر 2014
ریسکیو اہلکاروںکی مدد سے 20 منٹ کی جدوجہد کے بعد بالآخر بالوں کو مشین سے باہر نکال لیا گیا۔ فوٹو : فائل

ریسکیو اہلکاروںکی مدد سے 20 منٹ کی جدوجہد کے بعد بالآخر بالوں کو مشین سے باہر نکال لیا گیا۔ فوٹو : فائل

بیجنگ: لمبے اور گھنے بالوں کی خواہش تو ہر خاتون کی ہوتی ہے لیکن لمبے بالوں کو سنبھالنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے ایک بینک میں رقم جمع کرانے کیئے آنے والی خاتون کے لمبے بال اچانک کرنسی مشین میں پھنس گئے۔ خاتون اور بینک کے عملے کی سرتوڑ کوششوں کے بعد بھی جب بال نہ نکلے تو مجبوراً ریسکیو اہلکاروں کو طلب کیا گیا جنہوں نے 20 منٹ کی جدوجہد کے بعد بالآخر بالوں کو مشین سے باہر نکال لیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔