بہت جلد آپ سفرکریں گے شیشے سے بنے ڈیجیٹل اسکرین والے جہازمیں
جہازکی کھڑکی سے باہرکا نظارہ کسی اچھا نہیں لگتا لیکن اب برطانیہ میں تیارکیاجارہا ہے ایساجہازجس میں کھڑکیاں نہیں ہوں گی
مسافر طیارہ 10 سال میں تیار ہو کر کمرشل فلائٹس کے لیے دستیاب ہوگا،برطانوی کمپنی۔
یوں تو ہوائی جہاز کا سفرویسے ہی آرام دہ اوردلکش ہوتا ہے اور جہاز کی کھڑکی سے باہر کا نظارہ کسی اچھا نہیں لگتا لیکن اب برطانیہ میں تیار کیا جا رہا ہے ایک ایسا جہاز جس میں کھڑکیاں نہیں ہوں گی لیکن دیواروں اور سیٹ پر ایسی ڈیجیٹل اسکرین نصب ہوگی جس سے باہر کا نظارہ کیا جاسکےگا۔
برطانوی کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ مسافر طیارہ 10 سال میں تیار ہو کر کمرشل فلائٹس کے لیے دستیاب ہوگا اور اس طیارے میں کوئی کھڑکی نہیں ہوگی لیکن پھر بھی مسافر لطف اندوز ہوسکیں گے باہر کے نظارے سے پہلے سے بھی زیادہ خوبصورت انداز سے، کمپنی کے مطابق جہاز کی دیوارپر ٹچ اسکرین نصب ہوگی جس پرکھڑکی والی سیٹ پر بیٹھنے والے مسافر نہ صرف باہر کا منظر دیکھ سکیں گے بلکہ وہ اپنی مرضی کے مطابق انٹرنیٹ سرفنگ سے لطف اندوز ہوسکیں گے اور 35000 فٹ بلندی سے وہ اپنے ای میل سے آگاہ رہیں گے لیکن دیگر رو کے مسافر بھی پریشان نہ ہوں کیونکہ یہ اسکرین ہر سیٹ کے پیچھے اوپری حصے پربھی نصب ہوگی جس پر بھی بیرونی منظر اپنی پوری دلکشی کے ساتھ دیکھا جاسکے گا بلکہ انٹرنیٹ بھی دستیاب ہو گا۔
سینٹر فار پروسیس انوویشن ( سی پی آئی) نے اس کا ڈیزائن تیار کر لیا ہے اور ڈیزائنرزکا کہنا ہے کہ آئندہ 10 سال میں کھڑکیوں کے بغیر والا جہاز فضاوں میں محو سفر ہوگا، جہاز میں لگیں ہائی ڈیفینیشن اسکرین مسافر کی مرضی کے مطابق اپنا رخ تبدیل کریں گی۔ ان اسکرین کو اپنی مرضی کے مطابق سوئچ آٖف یا آن کیا جاسکے گا، اسکرین کے رنگوں کو بھی مسافر اپنی مرضی سے کنٹرول کرسکے گے جن کا تعلق سورج کے طلوع یا غروب ہونے سے ہوگا۔ لمبی مسافت کے دوران رنگوں کی تبدیلی مسافروں کو ٹائم زون ایڈجسٹ کرنے میں مدد گار ہوگا۔
سی پی آئی کا کہنا ہے کہ یہ اسکرین صرف تفریح کا ذریعہ ہی نہیں ہوں گی بلکہ اس سے ایئر لائنز اور مسافروں کا سفر بھی سستا ہوگا کیونکہ فیوزلیج سے بنی کھڑکیوں کے بغیر جہاز کی یہ دیواریں وزن میں ہلکی ہوں گی جس سے تیل کم استعمال ہوگا، ماحول کو آلودہ ہونے سے بچائے گا اور سب سے اہم آپریشنل کوسٹ بھی کم ہوجائے گی اور اس کے نتیجے میں کرائے بھی کم ہوں گے۔