کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس رینجرز کی کارروائی ٹارگٹ کلر سمیت 8 ملزمان گرفتار
رینجرز نے لاسی گوٹھ میں کارروائی کرکے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ترجمان رینجرز
پولیس نے سرجانی میں کارروائی کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، فوٹو: فائل
پولیس اوررینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے ٹارگٹ کلر سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں کارروائی کرکے2 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے، پولیس کے مطابق ملزمان جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں، گارڈن میں اینٹی کارلفٹنگ سیل نے کارروائی کرکے مبینہ ٹارگٹ کلر شکیل عرف بابا کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ٹارگٹ کلنگ کی کئی وارداتوں میں ملوث اور پولیس کو مطلوب تھا۔
دوسری جانب ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے لاسی گوٹھ میں کارروائی کرکے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ترجمان کا کہنا ہےکہ ملزمان جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں اور ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔