الیکشن کمیشن کا خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کیلئے بائیو میٹرک سسٹم کا بجٹ وفاق سے لینے کا فیصلہ

بائیو میٹرک سسٹم کے لیے ڈھائی ارب روپے فراہم نہیں کرسکتے کیوں کہ یہ دیگرصوبوں میں بھی استعمال ہوگا،خیبرپختونخوا حکومت


ویب ڈیسک November 07, 2014
بائیو میٹرک سسٹم کے لیے ڈھائی ارب روپے فراہم نہیں کرسکتے کیوں کہ یہ دیگرصوبوں میں بھی استعمال ہوگا،خیبرپختونخوا حکومت۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کے لیے بائیو میٹرک مشینوں کا بجٹ وفاق سے لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قائم مقام چیف الیکشن کمشنر انور ظہیر جمالی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے لیے بائیو میٹرک سسٹم نافذ کرنے سے متعلق امور پر غور کیا گیا جب کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے لیے بائیو میٹرک سسٹم کے لیے بجٹ وفاق سے لیا جائے گا کیونکہ خیبرپختونخوا میں بائیو میٹرک سسٹم کےتحت بلدیاتی انتخابات کے لیے ڈھائی ارب روپے درکار ہیں جس کی فراہمی سے صوبائی حکومت پہلے ہی معذرت کرچکی ہے،صوبائی حکومت کاکہنا ہےکہ بائیو میٹرک سسٹم صرف خیبرپختونخوا میں ہی نہیں بلکہ دیگر صوبوں میں بھی استعمال کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہےکہ خیبرپختونخوا کے لیے خریدا جانے والا بائیو میٹرک سسٹم وفاقی حکومت کی ملکیت رہے گا اور یہ مشینیں دیگر صوبوں میں بھی استعمال کی جائیں گی، اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق حکام کاکہنا تھا کہ اگر بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے ہی بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں تو آئندہ سال نومبر تک ہی الیکشن کا انعقاد ممکن ہوسکے گا جب کہ اگر الیکشن میں بائیو میٹرک کے ساتھ پرانا طریقہ کار بھی استعمال کیا جائے تو اپریل تک الیکشن کا انعقاد ممکن ہوسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں