ثابت ہوجائے کہ پی ٹی وی پرحملہ میں نےکرایا توسیاست چھوڑدوں گا عمران خان

پرویز خٹک نے آئی ڈی پیز کے مسئلے پرسپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے، چیئرمین تحریک انصاف

آئی ڈی پیز کی ذمہ داری وفاقی حکومت کی ہے، عمران خان فوٹو: ایکسپریس نیوز

لاہور:
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر یہ ثابت ہوجائے کہ پی ٹی وی کی عمارت پر انہوں نے حملہ کرایا ہے تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ قبائلی علاقوں کا انتظام و انصرام وفاق کے ذمہ ہے۔ خیبرپختونخوا میں گزشتہ کچھ عرصے کے دوران 30 لاکھ آئی ڈی پیز آئے، اتنےآئی ڈی پیزجب چھوٹےصوبےمیں آئیں گےتومشکلات ہوں گی، آئی ڈی پیز کی دیکھ بھال وفاق کی ذمہ داری ہے صوبے کی نہیں کیونکہ اس سلسلے میں سارے مالی وسائل وفاقی حکومت کو مل رہے ہیں اورصوبے کی مدد کی بجائے تنقید کی جارہی ہے، پرویز خٹک نے آئی ڈی پیز کے مسئلے پرسپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ماروی میمن شہباز شریف کی طرح ڈرامے کرکے کچھ حاصل نہیں کرسکتیں۔


عمران خان نے کہا کہ کرپشن، رشوت خوری، منی لانڈرنگ، ماورائے عدالت قتل غرض کہ ملک کا ایسا کوئی جرم نہیں جو شریف برادران نے نہ کیا ہو، سپریم کورٹ میں آئی ایس آئی کے سابق سربراہ اسد درانی اور موجودہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے حلف نامے موجود ہیں کہ کس طرح انہوں نے انتخابات میں رقم لی اور کروڑوں روپے غیر قانونی طور پر لندن بھجوائے۔ لاہور میں تحریک منہاج القرآن کے 14 کارکنوں کو ہلاک کردیا گیا اور اسلام آباد میں سیکڑوں افراد فائرنگ سے زخمی اور 4 افراد ہلاک ہوئے،اس کے باوجود وہ ان پر پی ٹی وی کے ہیڈکوارٹر پر حملے کا الزام لگارہے ہیں، حکومت اگر انہیں گرفتار کرنا چاہتی ہے تو کرلے لیکن اگر انہوں نے یہ الزام ثابت کردیا تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے۔

 
Load Next Story