کراچی پولیس کو رات کے وقت سڑک پر موجودگی کےدوران موبائل میں نہ بیٹھنے کی ہدایات

نائٹ پٹرولنگ شیڈول کے تحت ڈی آئی جیز،ایس ایس پیز،ایس پیز،ایس ڈی پی رات کے اوقات میں پولیس گشت کی نگرانی کریں گے


ویب ڈیسک November 15, 2014
عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے نائٹ پٹرولنگ شیڈول ترتیب دیا گیا ہے، ترجمان سندھ پولیس فوٹو: فائل

آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے پولیس اہلکاروں کو رات کے وقت سڑکوں پر موبائل میں نہ بیٹھنے کی ہدایت کردی ہے۔

سندھ پولیس کے ترجمان کے مطابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کی زیرصدارت سینٹرل پولیس ہیڈ آفس کراچی میں اعلیٰ سطح کا محکماتی اجلاس ہوا، جس میں صوبے میں امن و امان کی صورت حال، جرائم کے خاتمے کے لئے ٹارگٹڈ آپریشن اور پولیس موبائل پر حملوں کے حالیہ واقعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے دوران اعلیٰ افسران نے پولیس موبائلوں پر حملوں کی وڈیو ریکارڈنگ کا بغور مشاہدہ کیا اور ان کی مدد سے ملزمان کی گرفتاری پر زور دیا۔

اجلاس کے دوران رات کے اوقات میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے پولیس نائٹ پٹرولنگ شیڈول ترتیب دیا گیا جس کے تحت ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز، ایس پیز اور ایس ڈی پی او رات کے اوقات میں گشت کی نگرانی کریں گے، آئی جی سندھ نے ہدایت کی کہ پولیس اہلکار دوران ڈیوٹی الرٹ رہیں اور سڑک پر موجودگی کےدوران اہلکار موبائل میں ہرگز نہ بیٹھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں