- بھارت: شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
- آئی ایم ایف نے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
- پاکستان، آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کیلیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا، آصف زرداری
- کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
- لاہور: گندم کی خریداری نہ ہونے پر احتجاج کرنے والے کسان گرفتار
- اسلام آباد میں غیرملکی خاتون سیاح کو لوٹنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار
- کراچی پولیس کا اغوا برائے تاوان کا ایک اور کیس سامنے آگیا
- اے ایس پی شہر بانو نقوی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تصاویر وائرل
- انتخابی نتائج کیخلاف جماعت اسلامی کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان
- ضلع خیبر: سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
- وکیل کے قتل میں مطلوب خطرناک اشتہاری آذربائیجان سے گرفتار
- ملکی معیشت میں بہتری کے لیے بڑے پیمانے پر اصلاحات کرنے جارہے ہیں، وزیراعظم
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
- کراچی میں گرمی کی لہر برقرار، منگل کو پارہ 40 تک جانے کا امکان
- سعودی عرب میں لڑکی کو ہراساں کرنے پر بھارتی شہری گرفتار
- رجب طیب اردوان پاکستان کے سچے اور مخلص دوست ہیں، صدر مملکت
- کراچی: او اور اے لیول امتحانات میں بدترین بد انتظامی سے ہزاروں طلبہ اذیت کا شکار
- عجیب و غریب ڈیزائن کی حامل گاڑیاں
- سرجری سے انکاری معمر افراد کیلئے انتباہ
- صوتی آلودگی کے پرندوں پر مرتب ہونے والے سنگین اثرات
کیوی پلیئرز بھی ایشیا میں بیٹنگ کا فن سیکھنے لگے
دبئی: کیوی پلیئرز بھی ایشیا میں بیٹنگ کا فن سیکھنے لگے۔
ٹیم نے دیار غیر میں پاکستان کے خلاف 30 برس بعد 400 سے زائد رنز اسکور کرلیے، آخری مرتبہ اس نے یہ کارنامہ1984 کے کراچی ٹیسٹ میں انجام دیا تھا،اس دوران کیویز تین مرتبہ بھارت جبکہ 4، 4 بار سری لنکا اوربنگلہ دیش میں ایک ٹیسٹ اننگز میں 400 پلس رنز بنا چکے۔
دبئی میں جاری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ نے مجموعی طور پر 156 اوورز کا سامنا کیا، یہ رواں برس چوتھا موقع ہے جب اس نے کسی ایک ٹیسٹ اننگز میں 150سے زائد اوورز بیٹنگ کی،اس سے قبل ایک برس میں سب سے زیادہ 150پلس اوورز اس نے 1972 کی5 اننگز میں کھیلے تھے۔ 30 برس بعد نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف کسی ایک اوے ٹیسٹ اننگز میں چار 50 پلس پارٹنرشپس کیں۔
آخری مرتبہ ایسا کراچی میں 1984 میں ہی ہوا تھا۔24 برس بعد نیوزی لینڈ کی جانب سے پاکستان کیخلاف کسی اوے ٹیسٹ اننگز میں ساتویں وکٹ کے لیے بڑی شراکت ہوئی،اس بار بریڈلی جان واٹلنگ اور مارک کریگ نے 68 رنز جوڑے، مجموعی طور پر یہ اس فہرست میں چوتھی بڑی پارٹنر شپ ہے۔ ایش سودھی کے پاس دسویں یا گیارہویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے تین ففٹی پلس اسکور بنانے والے دنیا کے پہلے پلیئر کااعزاز پانے کا سنہری موقع تھا مگر جب وہ 32 رنز پرپہنچے تو باقی ٹیم آؤٹ ہوچکی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔