- اسرائیل میں حکومت نے قطری نیوز چینل الجزیرہ کی نشریات بند کردی
- ایس ای سی پی نے پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ کی تنظیم نو کی منظوری دے دی
- مسلم لیگ(ن)، پی پی پی کے درمیان پاور شیئرنگ، بلاول کی بطور وزیرخارجہ واپسی کا امکان
- تربیتی ورکشاپ کا انعقاد، 'تحقیقاتی، ڈیٹا پر مبنی صحافت ماحولیاتی رپورٹنگ کے لئے ناگزیر ہے'
- پی ٹی آئی نے 9 مئی کو احتجاج کا پلان ترتیب دے دیا
- گندم اسکینڈل؛ تحقیقاتی کمیٹی آج رپورٹ پیش کرے گی
- اے آئی ٹیکنالوجی نایاب عوارض کی قبل از وقت تشخیص کرسکتی ہے، تحقیق
- لِنکڈ اِن نے صارفین کے لیے گیمز متعارف کرا دیے
- خاتون کو 54 سال سے گمشدہ اپنی منگنی کی انگوٹھی واپس مل گئی
- پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم دورے پر برطانیہ پہنچ گئی
- اسلام آباد پر حملے کی دھمکی دینے والے کا حشر 9 مئی والوں جیسا ہوگا، شرجیل میمن
- کراچی؛ 50 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
- نائلہ کیانی کا مختصر مدت میں11بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا ریکارڈ
- 14 سالہ بہن نے موبائل پر لڑکوں کیساتھ دوستی سے منع کرنے پر بھائی کو قتل کردیا
- اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نےجنوبی کوریا کو ہرا کرمسلسل دوسری کامیابی سمیٹ لی
- وائٹ ہاؤس کے دروازے سے پُراسرار طور پر کار ٹکرا گئی؛ الرٹ جاری
- امن سبوتاژ کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا، وزیراعلٰی بلوچستان
- مشی گن یونیورسٹی میں تقسیم اسناد کی تقریب اسرائیل کیخلاف مظاہرہ بن گئی
- اوآئی سی ممالک غزہ میں جنگ بندی کیلئے مل کرکام کریں، وزیرخارجہ
- اوور بلنگ پر بجلی کمپنیوں کے افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور
کئی برطانوی اخبارات کی ویب سائٹس کو شام کے صدرکے حامی گروپ نے ہیک کرلیا
لندن: اہم برطانوی اور امریکی اداروں کی ویب سائٹس کو ہیک کرنے کا شور ابھی تھما نہیں تھا کہ برطانیہ میں کئی اہم اخبارات کی ویب سائٹس کو بھی شام کے صدر بشار الاسد کے حامی گروپ نے ہیک کر لیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق شام کے صدر کی حامی انٹرنیٹ کمپنی سیرین الیکٹرانکس آرمی نے برطانیہ کے اہم اخبارات کی ویب سائٹس کو ہیک کر کے اس پر’’ہیپی تھینکس گیونگ ڈے‘‘ کا پیغام تحریر کردیا ہے، ان اخبارات میں ڈیلی ٹیلی گراف، انڈی پینڈنٹ اور ایوننگ اسٹینڈرڈ سمیت کئی دیگر اخبارات کی ویب سائٹس شامل ہیں، ہیکرز نے ان اخبارات کی ویب سائٹس پر تحریر کیا کہ آپ کو تھیکنس گیونگ ڈے مبارک ہو اور امید کرتے ہیں آپ اس کی خوشیاں یاد رکھیں گے ،ٹیلی گراف نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ انہوں نے اس مواد کو ویب سائٹس سے ہٹا دیا ہے جب کہ کسی بھی یوزرکا ڈیٹا اس سے متاثر نہیں ہوا ہے۔
ویب سائٹس کے ہیک کرنے کا انکشاف اس وقت ہوا جب لوگوں نے اخبارات کی ویب سائٹس کوکھولا تو اس پر پیغام درج تھا کہ آپ کو سیرین الیکٹرانکس آرمی نے ہیک کرلیا ہے، اس کے بعد گروپ کا لوگو شاہین جس کے پس منظر میں شام کا جھنڈا نظر آرہا تھا اسکرین پر لگادیا گیا جب کہ پیغام عربی میں تحریر کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ اسی گروپ نے کچھ عرصے قبل نیو یارک ٹائمز، بی بی سی اور مائیکرو سافٹ کی ویب سائٹس کو بھی ہیک کر لیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔