- حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 179 رنز کا ہدف
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
بھارت میں مفت آئی کیمپ پرعلاج کیلئے آنے والے افراد اپنی بینائی سے ہی ہاتھ دھو بیٹھے
امرتسر: بھارت میں ڈاکٹروں کا پیشہ وارانہ فرائض میں غفلت برتنے کا ایک اورسفاک واقعہ اس وقت سامنے آیا جب مفت آئی کیمپ میں علاج کی غرض سے آنے والے افراد ہمیشہ کے لیے اپنی ببنائی سے ہی محروم ہوگئے جب کہ حکام نے مفت آئی کیمپ کا انعقاد کرنے والی انتظامیہ اورعلاج کرنے والے ڈاکٹروں کو گرفتارکرلیا۔
محکمہ صحت کے حکام کے مطابق بھارتی پنجاب کے علاقے امرتسر میں گرونانک چیریٹیبل اسپتال کے احاطے میں ایک فلاحی تنظیم کی جانب سے مفت آئی کیمپ لگایا گیا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد اس موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے پہنچ گئی۔ کیمپ میں 62 افراد کی آنکھوں کا آپریشن کیا گیا جس میں 17 افراد نے کچھ دنوں بعد ہی آنکھوں میں شدید درد کی شکایت شروع کردی جس کے بعد انہیں امرتسر کے حکومتی اسپتال میں مزید علاج کے لیے لایا گیا۔ اسپتال میں آنکھوں کے ماہر سرجن کرامجیت سنگھ کا کہنا تھا کہ ان کے پاس 17 مریض آئے اور جب ان کی آنکھوں کا معائنہ کیا گیا تو بدقسمتی سے ان میں سے 10 افراد مکمل طور پر بینائی سے محروم ہوچکے تھے جبکہ 4 افراد کی بھی دیکھنے کی صلاحیت ختم ہونے کے برابر ہے۔
ڈاکٹر کرامجیت سنگھ کا کہنا تھا مفت آئی کیمپ پر لوگوں کے آپریشن کے دوران جراثیم سے پاک اوزار کا استعمال نہیں کیا گیا جب کہ غلط آئی ڈراپس کا استعمال ان مریضوں کی آنکھ کی بینائی سے محرومی کا باعث بنا۔ حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے مفت آئی کیمپ کا انعقاد کرنے والی انتظامیہ اورعلاج کرنے والے ڈاکٹروں کو گرفتارکرلیا۔
واضح رہے کہ بھارت میں اس طرح کے واقعات رونما ہونا کوئی نئی بات نہیں جب کہ اس طرح کے پے درپے واقعات نے ان کے صحت کے نظام پر بھی کئی سوالیہ نشان چھوڑ دیئے ہیں اور گزشتہ ماہ ہی سرکاری اسپتال میں نس بندی کے آپریشن کے دوران 15 خواتین زندگی کی بازی ہار گئی تھیں جب کہ اس آپریشن کے دوران خاتون کے پیٹ کو پھلانے کے لیے سائیکل میں ہوا بھرنے والے پمپ کے استعمال نے تو رہی سہی کسر ہی پوری کردی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔