سعودی عرب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی 4 شدت پسند ہلاک
مارے جانے والے چاروں دہشتگرد گزشتہ ہفتے فوجیوں پر حملہ کے واقعہ میں ملوث تھے، سعودی وزارت داخلہ
سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر شددت پسندوں کی گرفتاری کے لئے ان کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا جہاں فائرنگ کے تبادلہ کے دوران 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، وزارت داخلہ فوٹو : فائل
سعودی عرب میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے 4 شدت پسندوں کو ہلاک کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی سیکیورٹی فورسز نے شورش زدہ مشرقی صوبے کے قصبے العوامیہ میں کارروائی کے دوران 4 شدت پسندوں کو ہلاک کردیا ۔ وزارت داخلہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر شدت پسندوں کی گرفتاری کے لئے ان کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا جہا ں سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلہ کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ مارے جانے والے دہشت گرد گزشتہ ہفتے فوجیوں پر ہونے والے حملے کے واقعہ میں ملوث تھے۔ دہشت گردوں سے مقابلے کے نتیجے میں کسی سکیورٹی اہلکار کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔