شادی کا وعدہ توڑنے پر طالبہ نے لیکچرار پر تیزاب پھینک دیا

طالبہ سوجیناوینکٹا رامانا کی سابقہ اسٹوڈنٹس رہی ہے اور دونوں میں محبت تھی جس پر انہوں نے شادی کاوعدہ کیا تھا


ویب ڈیسک December 20, 2014
بھارت میں طالبہ نے شادی کا وعدہ ہورا نہ کرنے پر لیکچرار کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا، فوٹودی ہنس انڈیا

یہ تو آپ نے اکثر سنا ہوگا کہ کسی مرد نے انتقام لینے کے لیے عورت پر تیزاب پھینک دیا لیکن بھارت میں اس کے برعکس ایک واقعہ پیش آیا جہاں ایک طالبہ نے شادی کا وعدہ پورا نہ کرنے پر انتقاماً اپنے لیکچرار پر تیزاب پھینک دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست آندرا پردیش کے ضلع گنتر کےعلاقے نالا پاٹو میں پیش آیا جہاں آندرا یونیورسٹی میں شعبہ ریاضی کی پوسٹ گریجویٹ طالبہ نے اپنے سابق لیکچرار وینکٹا رامانا پر اچانک تیزاب پھینک دیا اور موقع سے فرار ہوگئی۔ پولیس کے مطابق طالبہ سوجنیا لیکچراروینکٹا رامانا کی سابقہ اسٹوڈنٹس رہی ہے اور دونوں کے درمیان محبت تھی جس پر انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا تھا تاہم کچھ عرصے بعد طالبہ یونیورسٹی سے چلی گئی تو وینکٹا رامانا نے کسی اور خاتون سے شادی کرلی جس کےبعد لڑکی نے لیکچرار سے انتقام لینے کے لیے اس پرتیزاب پھینک دیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ لڑکی برقعہ پہن کر پولی ٹیکنیک کالج گیٹ پر کھڑی تھی اور جیسے ہی وینکٹا رامانا باہر آیا اس نے لیکچرار کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا جس سے اس کا چہرہ کئی جگہ سے جل گیا جبکہ واقعہ کے بعد لیکچرار نے طالبہ کوپکڑنے کی کوشش کی جس میں تیزاب کے چند قطرے طالبہ کے بھی چہرے پر گرگئے، دونوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مقبول خبریں