- مسلح ملزمان نے سابق ڈی آئی جی کے بیٹے کی گاڑی چھین لی
- رضوان اور فخر کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو ہرادیا
- آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے 6 اہم امور پر بریفنگ طلب کرلی
- نارتھ ناظم آباد میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا
- کراچی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح،پہلی پرواز عازمین حج کو لیکر روانہ
- شمسی طوفان سے پاکستان پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوئے، سپارکو
- سیاسی جماعتیں آپس میں بات نہیں کریں گی تو مسائل کا حل نہیں نکلے گا، بلاول
- جرمنی میں حکومت سے کباب کو سبسیڈائز کرنے کا مطالبہ
- بچوں میں نیند کی کمی لڑکپن میں مسائل کا سبب قرار
- مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی آوازوں کے متعلق ماہرین کی تنبیہ
- دنیا بھر کی جامعات میں طلبا کا اسرائیل مخالف احتجاج؛ رفح کیمپس قائم
- رحیم یار خان ؛ شادی سے انکار پر والدین نے بیٹی کو بدترین تشدد کے بعد زندہ جلا ڈالا
- خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین منتخب
- وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
- برطانیہ؛ خاتون پولیس افسر کے قتل پر 75 سالہ پاکستانی کو عمر قید
- وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار، ہنگامی اجلاس طلب
- جماعت اسلامی کا اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے سے انکار
- بجٹ میں سیلز اور انکم ٹیکسز چھوٹ ختم کرنے کی تجویز
- پیچیدہ بیماری اور کلام پاک کی برکت
- آزاد کشمیر میں مظاہرین کا لانگ مارچ جاری، انٹرنیٹ سروس متاثر، رینجرز طلب
مذہبی جذبات مجروح کرنے پر عامر خان کے خلاف مقدمہ درج
ممبئی: بھارتی باکس آفس پر بزنس میں تمام فلموں کو پیچھے چھوڑنے والی فلم ’’پی کے‘‘ کے ہیرو عامر خان اور ڈائریکٹر و پروڈیوسر راجکمار ہیرانی کے خلاف مقدمہ درج کرادیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’’پی کے‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے عامر خان اور ڈائریکٹر و پروڈیوسر راجکمار ہیرانی کے خلاف مقدمہ جے پورے کے بجاج نگر تھانے میں ایک شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں اس نے مؤقف اختیار کیا کہ فلم میں بھارتی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جان بوجھ کر مذہبی جذبات بھڑکائے گئے اور مختلف مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان دشمنی کو ہوا دی گئی اس لئے عامر خان اور راجکمار ہیرانی کے خلاف کارروائی کی جائے۔
دوسری جانب عامر خان کی بلاک بسٹر فلم ’’ پی کے‘‘ بھارتی باکس آفس پر بزنس میں تمام فلموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 13 دنوں میں 263 کروڑ روپے کما چکی ہے۔ اس سے قبل بھارتی سنیماؤں میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی عامر خان کی ہی فلم ’’دھوم تھری‘‘ تھی جس نے 261 کروڑ روپے کمائے جب کہ سلمان خان کی ’’کک‘‘ نے 212 کروڑ، شاہ رخ خان کی ’’چنائی ایکسپریس‘‘ نے 208 اور عامر خان کی فلم ’’3 ایڈیٹ‘‘ نے 201 کروڑ روپے کمائے تھے۔
واضح رہے کہ متنازع موضوع پر بننے والی فلم ’’پی کے‘‘ کو ریلیز کے بعد سے ہی مشکلات کا سامنا ہے اور انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے بھارت بھر میں فلم کے خلاف مظاہرے اور توڑ پھوڑ جاری ہے جبکہ اس دوران کئی سینما نذر آتش بھی کئے جاچکے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔