عالمی شہرت یافتہ بھارتی موسیقار اے آر رحمان 48 برس کے ہوگئے

ویب ڈیسک  منگل 6 جنوری 2015
اے آر رحمان نے آکسفورڈ کے ٹرینیٹی کالج سے موسیقی میں گریجویشن کررکھان ہے فوٹو: فائل

اے آر رحمان نے آکسفورڈ کے ٹرینیٹی کالج سے موسیقی میں گریجویشن کررکھان ہے فوٹو: فائل

ممبئی: عالمی شہرت یافتہ بھارتی موسیقار اے آر رحمان آج اپنی 48ویں سالگرہ منارہے ہیں۔

1967 میں آج ہی کے روز بھارتی ریاست تمل ناڈو کے شہر چنئی میں پیدا ہونے والے اللہ رکھا رحمان کا بچپن میں نام دلیپ تھا، جب ان کی طبیعت خراب رہنے لگی تو ایک بزرگ کی دعاؤں سے وہ صحت یاب ہوئے تو دلیپ کی ماں اپنے بچوں کے ساتھ مشرف بہ اسلام ہوگئیں اور دلیپ اللہ رکھا رحمن ہوگئے۔ اے آر رحمان نے 9 برس کی عمر سے موسیقی کی دنیا میں قدم رکھا۔ انہیں پیانو،ِ ہارمونیم ، گٹار اور سینتھیسائزر پر عبور حاصل ہے، انہوں نے آکسفورڈ کے ٹرینیٹی کالج سے موسیقی میں گریجویشن کررکھا ہے۔

اے آر حمان نے 1992 میں تامل فلم ’’روجا‘‘ سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا جو اب تک جاری ہے۔ ان کی موسیقی آج کسی بھی فلم کی کامیابی کی ضمانت سمجھی جاتی ہے۔ اے آر رحمٰن کے کام کو ناصرف بھارت بلکہ بین الاقوامی طور پر بھی سراہا گیا ہے، انہیں اب تک  دو آسکر، ایک بافٹا اور ایک گولڈن گلوب ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔