این اے 122 میں دوبارہ گنتی سے عمران خان کی شکست ثبوت کے ساتھ ثابت ہوگئی پرویزرشید

دوبارہ ہار کے بعد عمران خان اپنی خفت مٹانے کی کوشش کررہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

تحریک انصاف کے مطالبے پر چار حلقے کھلے اور اب ان چاروں حلقوں کی قلعی بھی کھل گئی ہے، پرویز رشید، فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 122 میں دوبارہ گنتی سے عمران خان کی شکست ثبوت کے ساتھ ثابت ہوگئی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان نے این اے 122 سے متعلق انتہائی غلط بیانی سے کام لیا جب کہ حقیقت یہ ہے کہ دوبارہ گنتی میں ان کی شکست ثبوت کے ساتھ ثابت ہوگئی ہے اور اب دوبارہ ہار کے بعد وہ اپنی خفت مٹانے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے مطالبے پر 4 حلقے کھلے اور اب ان چاروں حلقوں کی قلعی بھی کھل گئی ہے جس سے یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ عوام نے مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیا لہٰذا اب قومی یکجہتی کے ماحول کو خراب کرنے کی کوششیں کی جارہی ہے جو سراسر غلط ہے۔
Load Next Story