’’سیاسی تھیٹر‘‘ میں آج مس ورلڈ پاکستان اپنی آواز کا جادو جگائیں گی

شوبز رپورٹر  منگل 27 جنوری 2015
 پروگرام کے میزبان وصی شاہ اپنے شاعرانہ انداز میں سیاسی اورسماجی مسائل پر تبصرہ کرینگے۔ فوٹو : فائل

پروگرام کے میزبان وصی شاہ اپنے شاعرانہ انداز میں سیاسی اورسماجی مسائل پر تبصرہ کرینگے۔ فوٹو : فائل

لاہور: سابق گورنرپنجاب سردارلطیف کھوسہ کا پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی بیماری کے حوالے سے انکشاف اورامریکا میں ہونے والے مقابلہ حسن میں ’’مس پاکستان ورلڈ‘‘کا خطاب جیتنے والی حیسنہ سے پاکستان میں کسی سیاسی شخصیت نے مانگا وزٹنگ کارڈ؟ یہی نہیں مس ورلڈ پاکستان سنائیں گی ناظرین کو اپنی آوازمیں گانا بھی۔ یہ سب کچھ آج دکھایا جائے گا ’ایکسپریس نیوز‘ کے مقبول ترین پروگرام ’’سیاسی تھیٹر‘‘ میں۔

جہاں پروگرام کے میزبان وصی شاہ اپنے شاعرانہ انداز میں سیاسی اورسماجی مسائل پر تبصرہ کرینگے تووہیں پروگرام میں بطورشرکت کرنے والے سابق گورنراورمس پاکستان کا خطاب جیتنے والی خوبروحسینہ سے جانیں گے سوالوں کے دلچسپ سوال۔ تفصیلات کے مطابق آج رات گیارہ بجے نشرکیے جانے والے طنزومزاح کے پروگرام ’’سیاسی تھیٹر‘‘ میں ہمیشہ کی طرح بہت کچھ شامل ہے۔ پروگرام میں جہاں سابق گورنرپنجاب سردارلطیف کھوسہ ملکی سیاست ، پٹرولیم اوربجلی بحران سمیت اہم مسائل پربات کرینگے۔ وہیں ان کی شعلہ بیانی کے ساتھ خونی نہر کے قصے بھی سننے کوملیں گے۔

دوسری جانب امریکا میں ہونے والے مقابلہ میں ’’مس پاکستان‘‘کا خطاب اپنے نام کرنے والی نوجوان حسینہ سنائیں گی کہانی اپنے کامیاب سفرکی، وہیں انگریزی بولنے والی حسینہ سنائے گی پنجابی گیت بھی ۔ اسی طرح پروگرام جہاں وصی شاہ اہم مسائل پربات چیت کریں گے، وہیں سردارکمال، قیصرپیا ، اکمل راہی اورمعاون میزبان زاریہ صلاح الدین بھی منفردانداز میں دکھائی دینگی۔ معروف گلوکار علی عباس اپنی گائیکی سے استاد نصرت فتح علی خاں کو ٹریبیوٹ پیش کرینگے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔