- ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری
- بنگلادیشی لڑاکا طیارہ فلمی کرتب دکھانے کی کوشش میں تباہ؛ ویڈیو وائرل
- پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو مثالی بنائیں گے، مریم اورنگزیب
- آڈیو لیکس کیس میں مجھے پیغام دیا گیا پیچھے ہٹ جاؤ، جسٹس بابر ستار
- 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
- غزہ میں اسرائیل کا اقوام متحدہ کی گاڑی پر حملہ؛ 2 غیر ملکی اہلکار ہلاک
- معروف سائنسدان سلیم الزماں صدیقی کے قائم کردہ ریسرچ سینٹر میں تحقیقی امور متاثر
- ورلڈ کپ میں شاہین، بابر کا ہی نہیں سب کا کردار اہم ہوگا، سی ای او لاہور قلندرز
- نادرا کی نئی سہولت؛ شہری ڈاک خانوں سے بھی شناختی کارڈ بنوا سکیں گے
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت مسلسل دوسرے روز کم
- کراچی سے پشاور جانے والی عوام ایکسپریس حادثے کا شکار
- بھارتی فوج کی گاڑی نے مسافر بس اور کار کو کچل دیا؛ 2 ہلاک اور 15 زخمی
- کراچی میں 7سالہ معصوم بچی سے جنسی زیادتی
- نیب ترامیم کیس؛ عمران خان کو بذریعہ ویڈیو لنک سپریم کورٹ میں پیشی کی اجازت
- کوئٹہ؛ لوڈشیڈنگ کیخلاف بلوچستان اسمبلی کے باہر احتجاج 6 روز سے جاری
- حکومت کو نان فائلرز کی فون سمز بلاک کرنے سے روکنے کا حکم
- آئی ایم ایف کا پاکستان کے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں خرابیوں پر اظہارتشویش
- کراچی یونیورسٹی میں فلسطین سے اظہار یکجہتی؛ وائس چانسلر نے مہم کا آغاز کردیا
- کراچی میں شدید گرمی کے دوران 12، 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ، شہری بلبلا اٹھے
- کم عمر لڑکی کی شادی کرانے پر نکاح خواں کیخلاف کارروائی کا حکم
برطانوی شمالی کوریا کو پہلے اورپاکستان کو چوتھے نمبرپر ناپسندیدہ ملک تصور کرتے ہیں، سروے
لندن: برطانیہ میں حال ہی میں کرائے گئے سروے کے مطابق برطانوی شہری شمالی کوریا کو سب سے زیادہ ناپسندیدہ ملک تصور کرتے ہیں جب کہ ناپسندیدہ ممالک میں پاکستان چوتھے نمبر پرہے۔
عالمی تھنک ٹینک چیتھم ہاؤس کی جانب سے اگست 2014 میں ’’ناپسندیدہ ممالک‘‘ کے حوالے سے برطانیہ میں ایک سروے کرایا گیا جس کے مطابق 45 فیصد برطانوی شہری شمالی کوریا کو سب سے زیادہ ناپسندیدہ ملک تصور کرتے ہیں جب کہ دوسرے نمبر پر اسرائیل ہے جس سے 35 فیصد برطانوی شہریوں نے اپنی نفرت کا اظہار کیا۔
سروے کے مطابق صرف برطانیہ نہیں بلکہ دنیا بھر میں اسرائیل سے نفرت میں کئی گنا اضافہ ہوا اور 2012 میں جو سروے کیا گیا تھا اس میں صرف 17 فیصد برطانوی اسرائیل کو ناپسندیدہ ملک قرار دیتے تھے تاہم صرف 2 سال میں اسرائیل کے خلاف ناپسندیدگی کا گراف تیزی سے بڑھا اور 18 فیصد مزید افراد اسرائیل سے نفرت کرنے کی فہرست میں شامل ہوگئے، یوں برطانوی شہریوں میں اسرائیل سے نفرت کا گراف تیزی سے بڑھ کر 35 فیصد تک پہنچ گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل سے نفرت میں اضافے کی ایک بڑی وجہ گزشتہ سال فلسطینیوں پر وحشیانہ فضائی حملوں میں سیکڑوں لوگوں کا قتل عام تھا جس میں بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل تھی جب کہ عالمی میڈیا میں ان حملوں کی نمایاں کوریج نے لوگوں کے دلوں میں اسرائیل کے خلاف نفرت میں اضافہ کیا۔
برطانوی شہریوں کے نزدیک ایران ناپسندیدہ ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے اور اس کے خلاف برطانیہ میں نفرت کا گراف تیزی سے نیچے آیا ہے جو 45 سے کم ہوکر 33 فیصد تک پہنچ گیا جب کہ برطانوی شہریوں کے نزدیک ناپسندیدہ ممالک میں پاکستان کا چوتھا نمبر ہے جب کہ گزشتہ سال پے درپے دہشت گردی کے واقعات بالخصوص پشاور سانحہ نے پاکستان کے امیج کو بیرونی دنیا میں بہت متاثر کیا اور اب ایک بڑی تعداد پاکستان کو غیر محفوظ ملک سمجھتی ہے۔
نائجیریا ناپسندیدہ ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے جب کہ اگر یورپی ممالک کی بات کی جائے تو روس کو ناپسندیدہ ممالک قرار دینے والے برطانوی شہریوں کی تعداد 56 فیصد ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔