ایکسپریس میڈیا کی ’جوش کرکٹ ورلڈ کپ اسکیم‘ میں انعامات کی بارش جاری

ایکسپریس رپورٹ  اتوار 15 مارچ 2015
 ایکسپریس میڈیاکی جانب سے کراچی میں اطہرعزیزخان کوایڈیٹر انصاف ٹائمز ممنون الرحمن اورکوئٹہ میں احسان اللہ کو اسسٹنٹ منیجر مارکیٹنگ تنویر احمد انعامات دے رہے ہیں ۔  فوٹو : ایکسپریس

ایکسپریس میڈیاکی جانب سے کراچی میں اطہرعزیزخان کوایڈیٹر انصاف ٹائمز ممنون الرحمن اورکوئٹہ میں احسان اللہ کو اسسٹنٹ منیجر مارکیٹنگ تنویر احمد انعامات دے رہے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

 کراچی / کوئٹہ: ایکسپریس میڈیا اور فاسٹ مارکیٹنگ کے تعاون سے جاری ’’جوش کرکٹ ورلڈکپ انعامی اسکیم‘‘ میں انعامات کی برسات کا سلسلہ جاری ہے۔

ورلڈکپ 2015 کے سلسلے میں نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے گئے میچ سے متعلق 3 میں سے ایک سوال کا درست جواب دے کر کراچی کے اطہر عزیز خان نے الیکٹرک کیٹل اور کوئٹہ کے احسان اللہ نے افغانستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ سے متعلق ایک سوال کا درست جواب دے کر جوسر بلینڈر جیت لیا۔ کراچی میں ایڈیٹر روزنامہ انصاف ٹائمز ممنون الرحمٰن اور کوئٹہ میں اسسٹنٹ منیجر مارکیٹنگ تنویر احمد نے جیتے والوں کو انعامات دیے۔

اس موقع پر جیتنے والوں نے ایکسپریس میڈیا کا شکریہ اداکیا اور ایکسپریس نیوز، روزنامہ ایکسپریس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل ہوں یاکھیل کا میدان، ایکسپریس گروپ اپنی مثال آپ ہے۔ واضح رہے ’’جوش کرکٹ ورلڈکپ کا اور انعام ایکسپریس کے‘‘ اسکیم کے تحت اب تمام میچز کے دوران 3 آسان سوالوںکے درست جواب دینے پر موٹرسائیکلیں، ریفریجریٹر، فریزر، مائیکرو ویو اوون، ایل سی ڈی، اے سی و دیگر انعامات دیے جائیں گے۔ صرف میچ شروع ہونے سے قبل ایس ایم ایس کے ذریعے موصول ہونے والے جوابات کو قرعہ اندازی کا حصہ بنایا جاتا ہے اور نتائج روزنامہ ایکسپریس، ایکسپریس ٹریبیون اور روزنامہ سندھ ایکسپریس میں شائع کیے جاتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔