مصر میں رقاصہ کو قومی پرچم کے رنگ والے کپڑے پہن کر پرفارم کرنے پر قید کا سامنا

سفیناز منظر عام پر آنے والی وڈیو میں مصر کے قومی پرچم کے رنگوں کے لباس میں اپنے فن کا مظاہرہ کرتی نظر آئی تھیں

وڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے سفیناز کو قومی پرچم کی بے حرمتی کے الزام میں حراست میں لے لیا۔ فوٹو: فائل

مصر میں غیر ملکی رقاصہ کو قومی پرچم کے رنگ والے کپڑے پہن کر پرفارم کرنے پر قید کا سامنا ہے۔


عرب ویب سائٹ کے مطابق چند روز قبل مصر میں ارمینیا سے تعلق رکھنے والی سفیناز کی انٹرنیٹ پر ایک وڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں وہ مصر کے قومی پرچم کے رنگوں سرخ، سفید اور سیاہ رنگ کے لباس میں اپنے فن کا مظاہرہ کر رہی تھیں، وڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے سفیناز کو قومی پرچم کی بے حرمتی کے الزام میں حراست میں لے لیا تاہم بعد میں اسے ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

واضح رہے کہ مصر کے قانون کے مطابق قومی پرچم کی توہین کے مرتکب شخص کو ایک سال تک قید اور 4 ہزار ڈالر جرمانے کی سزا کا سامنا ہوسکتا ہے۔
Load Next Story