کنٹونمنٹ علاقوں میں بلدیاتی انتخابات کے لئے ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران مقرر

الیکشن کمیشن کی پیشگی منظوری کے بغیر ریٹرننگ افسران کا تبادلہ نہیں کیا جا سکے گا، نوٹی فکیشن جاری


ویب ڈیسک March 16, 2015
بلدیاتی انتخابات کے لئے 25 اپریل کی تاریخ طے کی گئی ہے فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے ریٹرننگ افسران اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران مقرر کردیئے ہیں۔

الیکشن کمیشن پاکستان کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ملک بھر کے کنٹونمنٹ ایریاز میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے ریٹرننگ افسران اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کا تقرر کرلیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی پیشگی منظوری کے بغیر ان افسران کا تبادلہ نہیں کیا جاسکے گا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر ملک بھر کے کنٹونمنٹ ایریا میں بلدیاتی انتخابات کے لئے 25 اپریل کی تاریخ طے کی گئی ہے تاہم اس کا باقاعدہ شیڈول رواں ہفتے جاری کئے جانے کا امکان ہے۔

مقبول خبریں