رینجرز نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے بھانجے عزیز انصاری کو رہا کردیا

نائن زیرو سے حراست میں لیے گئے عزیز انصاری کو تحقیقات میں بے گناہ ثابت ہونے پر رہا کیا گیا، رینجرز ذرائع

رینجرز نے 11 مارچ کی صبح ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپے کے دوران عامر خان سمیت بڑی تعداد میں لوگوں کو حراست میں لیا تھا، فوٹو:فائل

رینجرز نے نائن زیرو سے حراست میں لیے گئے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے بھانجے کو رہا کردیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق رینجرز نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے بھانجے عزیز انصاری کو رہا کردیا ہے جس کے بعد رینجرز کی حراست سے رہائی پانے والے افراد کی تعداد 23 ہوگئی ہے۔ رینجرز ذرائع کے مطابق عزیز انصاری کو 11 مارچ کے روز نائن زیرو پر کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا تھا اور عدالت میں پیش کیے جانے کے بعد اسے 90 روز تک رینجرز کی تحویل میں دیا گیا تھا تاہم تحقیقات میں بے گناہ ثابت ہونے پر اسے رہا کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رینجرز نے 11 مارچ کی صبح ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپے کے دوران عامر خان سمیت بڑی تعداد میں لوگوں کو حراست میں لیا تھا جن میں سے بعض افراد کو تحقیقات کے بعد رہا کردیا گیا ہے۔
Load Next Story