آصف زرداری کا الطاف حسین کو ٹیلی فون سندھ حکومت میں شمولیت پر تبادلہ خیال

دونوں رہنماؤں نے ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کے درمیان مفاہمت پر اتفاق کو سندھ کے لیے خوش آئند قرار دیا


ویب ڈیسک March 17, 2015
آصف زرداری نے الطاف حسین کو ایم کیوایم کی سندھ حکومت میں شمولیت سے متعلق ہونے والے فیصلوں کی تفصیل سے بھی آگاہ کیا، فوٹو:فائل

KARACHI: سابق صدر آصف زرداری اور ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں سندھ حکومت میں شمولیت سمیت سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کو ٹیلی فون کیا جس میں دونوں جماعتوں کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ اور مجموعی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

الطاف حسین اورآصف زرداری نے ٹیلی فونک گفتگو میں ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کے درمیان مفاہمت پر اتفاق کرتے ہوئے اسے سندھ کے لیے خوش آئند قرار دیا جب کہ اس موقع پر آصف زرداری نے الطاف حسین کو ایم کیوایم کی سندھ حکومت میں شمولیت سے متعلق ہونے والے فیصلوں کی تفصیل سے بھی آگاہ کیا۔

مقبول خبریں