- شان مسعود کی دعوتِ ولیمہ، پی سی بی چیئرمین کی بھی شرکت
- پنجاب یونیورسٹی میں طلبا تنظیم اور سیکیورٹی اسٹاف میں تصادم کے بعد حالات کشیدہ
- معیشت پر مناظرہ، پی ٹی آئی نے اسحاق ڈار کا چیلنج قبول کرلیا
- توانائی بحران، خیبرپختونخوا میں بازار ساڑھے 8 اور شادی ہال 10 بجے بند کرنے کا حکم
- وزیراعظم سے اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان کی ملاقات
- فضل الرحمان کی شہباز شریف اور زرداری سے ملاقاتیں، ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے پر غور
- نیا گریڈنگ سسٹم کے بعد میٹرک اور انٹر کی مارک شیٹ رزلٹ کارڈ میں تبدیل
- وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا معیشت پر عمران خان کو لائیو مناظرے کا چیلنج
- ہلال احمر گجرانوالہ میں خواجہ سراء کا رقص، نیشنل ہیڈکوارٹر نے نوٹس لےلیا
- حکومت بجلی کا یونٹ اب 50 روپے تک لے کر جائے گی، شوکت ترین
- وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش
- سیاہ فام شہری کی ہلاکت، امریکی پولیس کے 5 اہلکاروں پر فرد جرم عائد
- پی ایس ایل اور مردم شماری کےلئے پولیس کی نفری کم پڑگئی
- لائسنس کی تجدید میں مبینہ تاخیر؛ 5 کمپنیوں کے فلائٹ آپریشن معطل
- 9 فلسطینیوں کی شہادت پر ریلی، اسرائیل کا غزہ پر فضائی حملہ، متعدد زخمی
- کراچی میں ہفتے اور اتوار کو بوندا باندی کی پیش گوئی
- اسلام آباد تا کراچی؛ جدید سہولتوں کی حامل گرین لائن ایکسپریس ٹرین کا افتتاح
- کسٹم انٹیلی جنس کی کارروائی، جنگی طیاروں کا اسمگل شدہ آئل بڑی مقدار میں برآمد
- اپنی ڈیڑھ سالہ بیٹی کی لاش کچرے میں پھینکنے والی خاتون گرفتار
- خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر حاجی غفران کا تنخواہ اور مراعات نہ لینے کا اعلان
آئی سی سی نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی رینکنگ جاری کردی
آئی سی سی کی جاری کردہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں سری لنکا پہلے، بھارت دوسرے اور پاکستان تیسرے نمبر پر ہے فوٹو: فائل
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی رینکنگ جاری کردی ہے جب کہ ایک روزہ میچوں کے بولرز کی فہرست میں سعید اجمل کرکٹ سے دوری کے باعث پہلی سے تیسری پوزیشن پر آگئے۔
آئی سی سی کی جاری کردہ ون ڈے رینکنگ میں پانچویں بارعالمی چیمپئن کا تاج اپنے سرسجانے والی آسٹریلیا سرفہر ست ہے جب کہ بھارت دوسرے اور جنوبی افریقا تیسرے نمبر پر ہے، رینکنگ میں نیوزی لینڈ چوتھی،سری لنکا پانچویں، انگلینڈ چھٹی جب کہ پاکستان ساتویں نمبر پر ہے۔
آئی سی سی کی جاری کردہ ون ڈے کھلاڑیوں کی رینکنگ میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ 10 میں جگہ نہ بنا سکا۔ جنوبی افریقا کے کپتان اے بی ڈیویلئرز پہلے، سری لنکا کے کمار سنگاکارا دوسرے اورجنوبی افریقا کے ہی ہاشم آملہ تیسرے نمبرپرہیں جب کہ پاکستان کے مصباح الحق 12 ویں نمبرہیں۔ ایک روزہ میچز کے بولروں کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے مچل اسٹارک پہلے، جنوبی افریقا کے عمران طاہر دوسرے اورپاکستان کے سعید اجمل تیسرے نمبر پر ہیں۔
آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں جنوبی افریقا پہلے،آسٹریلیا دوسرے،انگلینڈ تیسرے اور پاکستان چوتھے نمبر پر ہے جب کہ ٹیسٹ کے بہترین بلے بازوں میں سری لنکا کے کمار سنگا کارا پہلے ، جنوبی افریقا کے اے بی ڈیویلئیزر دوسرے اور ہاشم آملہ تیسرے نمبر پر ہیں ،پاکستان کے یونس خان آٹھویں پوزیشن پر موجود ہیں۔
آئی سی سی کی جاری کردہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں سری لنکا پہلے، بھارت دوسرے اور پاکستان تیسرے نمبر پر ہے جب کہ ٹی ٹوئنٹی کے ٹاپ 10 بلے بازوں میں بھی کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہ بنا سکا۔ بھارتی بلے باز ویرات کوہلی پہلے ،آسٹریلیا کے ارون فنچ دوسرے اور انگلینڈ کے ایلکس ہیلز تیسرے نمبر پر ہیں جب کہ پاکستان کے احمد شہزاد 14 ویں پوزیشن پر ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔