شردھا کپور راک آن 2میں اداکاری کے ساتھ اپنی آواز کا جادو بھی جگائیں گی

گانوں کی ریکارڈنگ کے سلسلے میں بہت پر جوش ہوں اور اس کےلئے باقاعدہ ریاض بھی شروع کردیا ہے، شردھا کپور

امید ہے کہ میری آاواز میں فلمائے گئے گانے ناظرین کو پسند بھی آئیں گے، شردھا کپور فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپوراپنی نئی فلم "راک آن ٹو" میں اداکاری کے ساتھ اپنی آواز کا جادو بھی جگائیں گی۔


بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے "کین فرنس فیشن شو"کے دوران کہنا تھا کہ ممبئی میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے شردھا کپور نے کہا کہ ''راک آن ٹو'' میں وہ مرکزی کردار نبھائیں گی اس کے ساتھ ساتھ فلم میں ان فلمائے گئے نغمے بھی ان کی ہی آواز میں ریکارڈ کئے جائیں گے۔

شردھا کپورکا کہنا تھا کہ وہ گانوں کی ریکارڈنگ کے سلسلے میں بہت پر جوش ہیں اور اس کےلئے باقاعدہ ریاض بھی شروع کردیا ہے۔ انہیں امید ہے کہ فلم کے ناظرین کو پسند بھی آئیں گے۔
Load Next Story