ایم کیو ایم نے این اے 246 میں اپنی ریلی منسوخ کردی

ایم کیو ایم کی جانب سے آج انتخابی ریلی نکالنے کا اعلان کیا گیا تھا۔


ویب ڈیسک April 11, 2015
گزشتہ روز جماعت اسلامی کی ریلی کے دوران نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا تھا جس کے بعد صورت حال کشیدہ ہو گئی تھی. فوٹو:فائل

متحدہ قومی مومنٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 کے حوالے سے آج نکالی جانے والی ریلی منسوخ کر دی ہے۔

ایم کیو ایم کے جاری اعلامئے کے مطابق کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 246 میں ضمنی انتخاب کے حوالے سے آج ہونے والی ریلی منسوخ کردی ہے۔ ایم کیو ایم کے اعلامیےمیں ریلی منسوخ کرنے کی وجوہات بیان نہیں کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جماعت اسلامی کی ریلی کے دوران نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا تھا جس کے بعد صورت حال کشیدہ ہو گئی تھی اور ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی کی جانب سے ایک دوسرے کو واقعہ کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔

مقبول خبریں